سابق صدر زرداری کیخلاف سوئس بینک اکاؤنٹس کے مقدمات ختم نہیں ہوئے ،اٹارنی جنرل

بدھ 4 فروری 2015 14:46

سابق صدر زرداری کیخلاف سوئس بینک اکاؤنٹس کے مقدمات ختم نہیں ہوئے ،اٹارنی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ نے کہاہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کیخلاف سوئس بینک اکاؤنٹس کے مقدمات ختم نہیں ہوئے ، یہ مقدمات ابھی تک موجود ہیں سوئس اٹارنی آفس سے جو خط وکتابت ہوئی تھی اس کی قانونی رائے جاننے کے لئے معاملات وزارت قانون کے پاس ہیں وزارت قانون ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرسکتی ہے ۔

اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

04فروی 2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں سوئٹزرلینڈ نہیں جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوئس بینک اکاؤنٹس کا معاملہ اٹارنی جنرل آفس میں نہیں ہے یہ معاملات وزارت قانون و انصاف کے پاس ہے۔ سوئٹزرلینڈ سے جو خط وکتابت ماضی میں ہوتی رہی ہے اس کے بارے میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانونی رائے کے لیے یہ معاملہ بھی وزارت قانون کو بھجوایا گیا تھا اس کی قانونی رائے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا