راولپنڈی اسلام آباد ویمن بیس بال کلب کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

بدھ 4 فروری 2015 15:03

راولپنڈی اسلام آباد ویمن بیس بال کلب کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) راولپنڈی اسلام آباد ویمن بیس بال کلب کے تربیتی کیمپ کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا20رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کوچ شفقت نیازی نے بتایا کہ کھلاڑیوں میں فریحہ عباسی، رابعہ بی بی، ثناء رمضان، حمیراعقیل، حنا غفور، نورفاطمہ، ثمرہ احمد، سومیہ شہزاد، سمیراعقیل، صدف، صباء ملک، تسمیعہ کوثر، انیقہ شہزاد، ماہ نور عباسی، نادیہ بھٹی، انیتا، وجیہہ ، کومل ،اریج عباسی اور سندس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شفقت نیازی نے بتایا کہ سپورٹس ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مراحل میں ہوئے، جن کے بعد ٹریننگ کیلئے 20لڑکیوں کو منتخب کیاگیا ہے جبکہ مزید 5لڑکیاں منتخب کی جائیں گی۔ یہ لڑکیاں ہفتے میں 2دن ٹریننگ کیاکریں گے۔

متعلقہ عنوان :