بلاول کے بھائی کا نام بھی سامنے آگیا

بدھ 4 فروری 2015 15:04

بلاول کے بھائی کا نام بھی سامنے آگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) سینئر صحافی سابق صدرآصف علی زرداری کے دوسرے بیٹے کانام بھی سامنے لے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید کاکہناتھاکہ اُن کی اطلاعات کے مطابق بلاول اور آصف علی زرداری کے درمیان دوسری شادی اور خاندانی معاملات پر اختلافات ہیں ، سجاول کی پیدائش کے بعد شادی کی خبریں سامنے آگئیں اورزرداری نے سجاول کی ماں کوایک ہوٹل بھی خرید کردیاہے جبکہ بلاول غنویٰ بھٹو سے مراسم چاہتے ہیں لیکن کچھ سیاسی وجوہات کی بناءپر آصف علی زرداری یہ نہیں چاہتے تاہم ہارون الرشید کاکہناتھاکہ وقت کم ہونے کی وجہ سے معاملات کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔