پاکستان پر بیرونی قرض 4ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے سے65 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا

بدھ 4 فروری 2015 16:33

پاکستان پر بیرونی قرض 4ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے سے65 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) پاکستان پر بیرونی قرضہ 65 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے رواں سال قرضوں میں ایک ارب ڈالر کی کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق مالی سال 13-2012 کے اختتام تک پاکستان پر بیرونی قرضوں کا حجم 60 ارب 90 کروڑ تھا تاہم 14-2013 کے دوران یہ قرضے 4ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 65 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، رواں مالی سال کے اختتام تک بیرونی قرضے کے حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق 13-2012 کے دوران اندرونی قرضے 95 کھرب21 ارب روپے تھے جو کہ 14-2013 کے اختتام پر بڑھ کر 109 کھرب 20 ارب روپے ہوگئے

متعلقہ عنوان :