رحمان ملک کی پاکستان تحریک انصاف کے سیکر ٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات

بدھ 4 فروری 2015 16:48

رحمان ملک کی پاکستان تحریک انصاف کے سیکر ٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) رحمان ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں الیکشن میں کی گئی مبینہ دھاندلی، جوڈیشل کمیشن کا قیام اور سینیٹ کے انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کا کہنا ہے پی پی پی بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام اور الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات میں پی ٹی آئی کی حامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف پی ٹی آئی ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کی حامی ہے۔ دونوں اہنماوٴں کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں جہانگیر ترین کے گھر پر ہوئی۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں دونوں پارٹیوں کے مابین تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوٴں نے ملک میں سکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔