’چارلی ایبڈو پر حملہ کرنے والے میرے ہیرو ہیں‘، وکیل ممتاز قادری سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ شریف

بدھ 4 فروری 2015 18:18

’چارلی ایبڈو پر حملہ کرنے والے میرے ہیرو ہیں‘، وکیل ممتاز قادری سابق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے میں موت کی سزا پانے والے مجرم ممتاز قادری کے وکیل اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف نے پیغمبر اسلام کے خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی میگزین پر حملہ کرنے والوں کو اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممتاز قادری کی اپیل کی سماعت کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے چارلی ایبڈو کے دفتر پر حملہ کیا تھا۔جسٹس نور الحق قریشی نے سلمان تاثیر کے مقدمۂ قتل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے طرف سے مجرم ممتاز قادری کو موت کی سزا دینے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔