جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طالبہ عظمی قیوم کیس میں مولانا عبدالعزیز کی بیوی ام حسان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم ، سماعت نو فروری تک ملتوی

بدھ 4 فروری 2015 18:36

جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طالبہ عظمی قیوم کیس میں مولانا عبدالعزیز کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نذیر احمد گنجانہ نے لال مسجد کے مدرسہ جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طالبہ عظمی قیوم کیس میں مولانا عبدالعزیز کی بیوی ام حسان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت نو فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دن ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل اور تھانہ آبپارہ کے سب انسپکٹر عدالت میں پیش ہوئے فاضل جج نذیر احمد گنجانہ نے لڑکی کو دوبارہ شیلٹر ہوم بھیجنے اور ام حسن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت نو فروری تک ملتوی کردی ۔