’چیخ چیخ کر کہہ چکا ہوں میں پاکستانی نہیں‘، بھارتی اداکار جاوید علی
بدھ 4 فروری 2015 19:08
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء)بھارت کے مشہور گلوکار جاوید علی کو بیرون ملک كنسرٹ کرنے کے لیے ویزا نہیں مل رہا ہے۔وہ کئی ممالک کے سفر پر جانا چاہتے ہیں لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ان کے كنسرٹ كھٹائي میں پڑ جاتے ہیں۔بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں جاوید علی نے کہا: ’شاید میرے نام کی وجہ سے مجھے ویزا نہیں مل رہا۔ کافی محنت کے بعد مجھے ٹورسٹ ویزا ملا ہے، لیکن میوزک كنسرٹ کرنے کے لیے پی تھری ویزا چاہیے۔
‘جاوید علی کہتے ہیں کہ اب بھی بہت سے لوگ انھیں پاکستانی گلوکار سمجھتے ہیں۔’میں کتنی بار چیخ چیخ کر بتا چکا ہوں کہ میں ہندوستانی ہوں۔ امید ہے کہ دوبارہ کوئی یہ سوال نہیں کرے گا۔‘’دہلی 6،‘ ’گجنی،‘ ’بنٹی اور ببلی‘ اور ’تم ملے‘ جیسی فلموں میں جاوید کے گائے ہوئے گانے بہت مشہور ہوئے تھے۔(جاری ہے)
وہ پاکستانی غزل گلوکار غلام علی کے پرستار ہیں۔
جاوید علی کا خیال ہے کہ موسیقار اے آر رحمان نے ان کی بہت مدد کی ہے۔ وہ ان کے بارے میں کہتے ہیں: ’وہ گلوکار کو بہت پرسکون رکھتے ہیں۔ موسیقی کو وہ دعا کی طرح لیتے ہیں۔‘اے آر رحمان کے علاوہ جاوید کو پریتم اور امت ترویدی کے ساتھ کام کرنا بہت پسند ہے۔گلوکاروں کے ویڈیو البم لانے کے بارے میں جاوید کہتے ہیں: ’یہ فیشن تقریباً ختم ہو رہا ہے کیونکہ لوگ گلوکاروں کو دیکھنے کے بجائے ہیرو یا ہیروئین کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے باوجود میں اپنا البم لانا چاہتا ہوں۔‘مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.