آرمی چیف نے 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی

بدھ 4 فروری 2015 19:44

آرمی چیف نے 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آرمی جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کی ۔پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس اجلاس میں 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والے برگیڈیئرز میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :