لاہور:قذافی اسٹیڈیم کے قریب نوجوان نے 3 خواتین کو قتل کر کے خود کشی کر لی

بدھ 4 فروری 2015 20:05

لاہور:قذافی اسٹیڈیم کے قریب نوجوان نے 3 خواتین کو قتل کر کے خود کشی کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء) لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب نوجوان نے3خواتین کو گولی مار خودکشی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق بشیر نامی نوجوان نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب لڑکیوں اور ان کی ماں پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں لڑکیاں اور ان کی ماں موقع پر ہی دم توڑ گئیں اور نوجوان نے خود کو بھی گولی مار لی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں بہنیں ہیں جن کے نام مائرہ اور نائلہ ہیں اور ان کا تعلق باغبان پورہ سے ہے فائرنگ کے اس واقعےمیں ان کی ماں خدیجہ بھی زخمی ہوئی تھی جس کو طبی امداد کیلئے میوہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :