وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی نے استعفیٰ نہیں دیا وہ لمبی چھٹی پر ہیں، شیخ آفتاب

بدھ 4 فروری 2015 20:12

وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی نے استعفیٰ نہیں دیا وہ لمبی چھٹی پر ہیں، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے سینٹ میں ایوان کو بتایا کہ وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے استعفیٰ نہیں دیا وہ لمبی چھٹی پر ہیں ، ان کی غیر موجودگی کا احساس اپوزیشن کو اس وقت آیا جب وزارت پیداوار کے سوالوں کا جواب پارلیمانی امور کے وزیر دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے کہا کہ وزیر پیداوار نے استعفیٰ دے دیا ہے حکومت اس کی وضاحت کرے اپوزیشن کے اصرار پر شیخ آفتاب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لمبی چھٹی پر ہیں انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا اپوزیشن نے شیخ آفتاب کی بات پر شور مچایا اور شیم شیم کے نعرے لگائے غلام مرتضیٰ جتوئی گزشتہ چھ ماہ سے اپنی وزارت سے غیر حاضر ہیں انہو ں نے الزام لگایا تھا کہ ان کی وزارت میں دخل اندازی ہورہی ہے جس پر احتجاجاً وہ وزارت سے روٹھ کر کراچی میں پیر پگاڑا کے پاس چلے گئے تھے ۔