خیبرپختونخوا میں جرائم پیشہ اورملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری،

مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم33افغان باشندے،199 مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد

بدھ 4 فروری 2015 20:14

خیبرپختونخوا میں جرائم پیشہ اورملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری،

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم33افغان باشندوں اور199 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 47 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے475 کارتوس برآمدکیے۔

(جاری ہے)

جبکہ آپریشن کے دوران1082گھروں اور 265ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 15 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں138 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران304مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے06عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے105عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم33افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے15مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبہ بھرمیں 1319 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :