ٹنڈومحمدخان،35سالہ نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

بدھ 4 فروری 2015 20:14

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاؤں حاجی گہرام وسان میں 35سالہ نوجوان جیتو کولہی نے مبینہ طور پر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، اطلاع ملنے پر ٹنڈومحمدخان پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان پہنچایا ، جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ۔