ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز میں ہنگامہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

بدھ 4 فروری 2015 20:29

ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز میں ہنگامہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء) پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی کرنے والی 2 خواتین کو ایئرپورٹ سکیورٹی سٹاف نے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 790 ٹورنٹو سے لاہور آ رہی تھی جبکہ دوران پرواز 2 خواتین نے عملے سے بدتمیزی اور ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پرواز کے لاہور پہنچتے ہی ایئرپورٹ سکورٹی سٹاف نے ان خواتین کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ سیکورٹی کے مطابق ہنگامہ کرنے والی خواتین میں امل پیرزادہ اور فاطمہ آفتاب شامل تھیں جبکہ خواتین کی ہنگامہ آرائی کے بعد پائلٹ نے کنٹرول روم سے رابطہ کیا تھا۔پی آئی اے پرواز کے عملے نے الزام لگایا ہے کہ دونوں خواتین نے شراب پی رکھی تھی جبکہ وسری جانب ان کے ساتھ موجود عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ امل پیرزادہ اکانومی کلاس سے کلب کلاس میں منتقل ہوئیں تھیں جہاں ان کی عملے کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ اگر یہ خواتین قصور وار ہوتیں تو عملہ ان کو نہ چھوڑتا۔ تاہم ایئرپورٹ سکیورٹی سٹاف نے خواتین کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :