دہشت گرد ملک میں فرقہ واریت پھیلا کر اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں ،جمعیت علماء اسلام سکھر

بدھ 4 فروری 2015 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا محمد صالح اندھڑ نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں فرقہ واریت پھیلا کر اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کی آڑ لیکر مساجد و مدارس کے خلاف اٹھنے والی ہر قدم کو ناکام بنا دینگے مسجدیں اللہ کا گھر اور مدارس دین اسلام کی تعلیم کی درسگاہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنو عاقل میں میں جے یو آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں مولانا غلام اللہ ہالیجوی ، علامہ اظہر الحسینی ، مولانا اکبر علی عباس، قاری لیاقت و دیگر نے بھی خطاب کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو مذہب سے کوئی تعلق نہیں مدارس کے خلاف بیانات دینے والے عناصر خدا کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں دینی مدارس پیار ، محبت و امن کا درس دیتے ہیں جے یو آئی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے سانحہ شکارپور کے پیچھے ملک دشمن عناصر وں کو ہاتھ ہے ان ہاتھوں کو کاٹنا ضروری ہو گیا ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ سانحہ شکارپور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور پاکستان کی مسلم اور غیر مسلم عبادتگاہوں کی فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :