سکھر،عابد شیر علی آج وڈیو لنک کے ذریعے کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 4 فروری 2015 21:12

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) سیپکو سکھر کے انجینئر کے اعلامیے کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی 05 فروری 2015 بروز جمعرات صبح11 بجے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول باگڑجی ضلع سکھر میں وڈیو لنک کے ذریعے بجلی کی فراہمی، مرمت، بلوں کی شکایات اور دیگر شکایات کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بلوں ،شناختی کارڈ اور تحریری شکایات لے کر آئیں۔

متعلقہ عنوان :