پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں فضائی کاروائی ، 25 دہشت گرد ہلاک

بدھ 4 فروری 2015 22:05

پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں فضائی کاروائی ، 25 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء) پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران فضائی کاروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شانزیلا اور وادی تیراہ میں فضائی کاروائی کی جس کے دوران 25 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔جبکہ اس فضائی کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں ۔