مسئلہ کشمیر کے بغیربھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، سرتاج عزیز

بدھ 4 فروری 2015 22:18

مسئلہ کشمیر کے بغیربھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، سرتاج عزیز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4فروری۔2015ء) ایوان میں بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کہ اگر مسئلہ کشمیر ایجنڈے پر نہیں ہوگا، تو بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ امریکی صدر نے دورۂ بھارت کے دوران پاک بھارت مذاکراتی عمل کے تعطل پر تشویش کا اظہار کیا اوربات چیت شروع کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ کشمیر کو ایجنڈے میں شامل کئے بغیر مذاکرات بے معنی ہوں گے، مذاکراتی عمل کے دوبارہ آغاز کا انحصار بھارت پر ہے، تاہم اس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔