کراچی گلشن اقبال سکول حملہ کیس: پانچ مبینہ دہشتگرد گرفتار

جمعرات 5 فروری 2015 10:54

کراچی گلشن اقبال سکول حملہ کیس: پانچ مبینہ دہشتگرد گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) شہر قائد میں گلشن اقبال میں سکولوں پر ہونے والے کریکر حملوں میں ملوث پانچ مبینہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی سندھ نے سکولوں پر کریکر حملوں کی تحقیقات کت لیے پولیس افسران پر مبنی ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے سکولکے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور رات گئے گلشن اقبال، ابولحسن صفہانی روڈ، سہراب گوٹھ اور دیگرمقامات پر چھاپے مارنے کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اور تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز آئی سندھ پولیس نے کریکر حملوں سے متاثرہ سکولوں کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سکولوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے انہوں نے سکول کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کو مزید بہتر بنائیں۔یاد رہے کہ سکولوں پر کریکر پھنکنے کے بعد نامعلوم افراد نے سکول کے اطراف میں حکومت کے لیے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکے تھے جن پر حکومت کو دھمکی دی گئی تھی کہ پھانسیاں بند کر دو ورنہ حملے شروع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :