ہوائی حادثے کی بعد درجنوں افراد معجزانہ طور پر کیسے بچے؟

جمعرات 5 فروری 2015 11:11

ہوائی حادثے کی بعد درجنوں افراد معجزانہ طور  پر کیسے بچے؟

تائیوان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) ٹرانس ایشیا کی پرواز GE235جس میں 31 سیاحوں سمیت 58 افراد سوار تھے، تائیوان کےدارالحکومت تائ پے میں پل سے ٹکرا کر کیلنگ دریا میں جا گری۔ تائیوان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 18 لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ریسکو آپریشن میں فوجیوں سمیت 1000 ہزار افراد نے حصہ لیا۔ ریسکو آپریشن تمام رات جاری ہے۔ ریسکو ٹیموں نے کشتیوں کی مدد سے جہاز کے ڈھانچے سے معجزانہ طور پر زندہ رہنے جانے والے درجنوں افراد کو نکال لیا۔زندہ بچ جانے والے میں ایک دوسالہ بچہ بھی ہے جسے اس واقعے میں خراش تک نہ آئی۔ جہاز کے ملبے سے اس کا بلیک باکس مل گیا ہے جس پر تحقیقات سے اس حادثے کی وجوہات کا پتہ چلے گا۔