فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنی کارکردگی سے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لیں گے ‘ امانت چن

جمعرات 5 فروری 2015 11:21

فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنی کارکردگی سے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء ) معروف کامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ پابندی کے خاتمے پرکرکٹر محمد عامر کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ محمد عامر اپنا کھویا ہوا مقام اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر دوبار ہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ اگر انسان محنت کرے توا سے پھل ضرورملتاہے ،کرکٹ میرا پسندیدہ کھیل ہے ،بچپن میں کرکٹرز کو دیکھتا تھا تو مجھے ان پررشک آتا تھا ان کی دیکھا دیکھی میں نے بھی کرکٹ کھیلنا شروع کردی مگر مقدر میں فنکار بننا لکھا تھا تواداکاری شروع کردی ۔

انہوں نے کہا کہ میر ابیٹا بھی کرکٹ کا باصلاحیت کھلاڑ ی ہے خواہش ہے کہ وہ انٹر نیشنل معیار کی کرکٹ کھیلے ،اگر وقت ملا تو کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے ضرورجاؤں گا ۔