اقوام متحدہ کشمیریوں کے مصائب ختم کرانے میں کردار ادا کرے،وزیراعظم

جمعرات 5 فروری 2015 11:41

اقوام متحدہ کشمیریوں کے مصائب ختم کرانے میں کردار ادا کرے،وزیراعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیری عوام کے مصائب کے خاتمے کےلیے کردار ادا کریں،مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام حق خود ارادیت کی جدو جہد میں کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔جموں و کشمیر کے بے گناہ عوام بھارتی سیکورٹی فورسز کے 7 لاکھ اہلکاروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا نشانہ بن رہے ہیں،تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں منصفانہ اور پر امن انداز میں حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :