افغانستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم 21فروری کو پاکستان کے دورے پر آئیگی

جمعرات 5 فروری 2015 13:58

افغانستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم 21فروری کو پاکستان کے دورے پر آئیگی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) افغانستان کی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم رواں ماہ 21فروری کو پاکستان کے دورے پر پاکستان آئینگی ۔ اعزازی سیکریٹری پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن امیر الدین انصاری کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلی انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز 22فروری سے کراچی میں کھیلی جائیگی ۔

جسے دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈ نے باضابطہ تسلیم کیا ہے ۔امیر الدین انصاری نے مزید بتایا کہ افغانستان ٹیم کے دورہ مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں مہمان ٹیم میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائینگے ۔ مذکورہ سیریز کو پاکستان کے ایلیٹ نیشنل امپائررز اور ریفریز سپروائرز کرینگے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیمیں کے درمیان دنیا کی پہلی اور دوسری انٹر نیشنل ڈس ایبلیٹی کرکٹ سیریز 2012اور 2014میں ICCکرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلی گئیں۔

جس میں دونوں سیریز کا فاتح پاکستان رہا تھا۔ امیرالدین انصاری نے بتایا کہ پاکستان اس طرز کی ڈس ایبلڈ کرکٹ کا فاؤنڈر ہے اور انگلینڈ کے بعد افغانستان نے پاکستان کے انفرا اسٹراکچر پر عمل کرتے ہوئے افغانستان کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم تشکیل دی ہے ۔ اب دنیا کے دیگر کرکٹ بورڈ بھی جلد اپنی ٹیمیں بنالیں گے ۔ جس کے بعد ڈس ایبلڈ کرکٹ کے مزید انٹر نیشنل ایونٹس آرگنائز کیے جائینگے ۔

اس سلسلے میں پی ڈی سی اے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈس ایبلیٹی کرکٹ مینجر آین مارٹن کی کاوشوں کی معترف ہے اور بہت جلد آسٹرایلیا ، نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیشن اور انڈیا کی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی جائیگی ۔ جس کے بعد دنیا بھر میں ڈ س ایبلڈ کرکٹ کو نہ صرف فروغ ملے گا بلکہ میگا ایونٹس کا انعقاد ممکن ہوگا۔ صدر پی ڈی سی اے سلیم کریم نے مذکورہ سیریز کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے امید کی نئی کرن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سیریز سے پوری دنیا کے لوگوں کو مثبت پیغام جائیگا کہ پاکستان انٹرنیشنل ٹیموں کیلئے محفوظ ملک ہے ۔سیریز کی مکمل تفصیلات کا اعلان آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس میں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :