کرینہ کپور کشمیری سیلاب متاثرین کو 5 لاکھ روپے کی امداد فراہم کریں گی

جمعرات 5 فروری 2015 14:05

کرینہ کپور کشمیری سیلاب متاثرین کو 5 لاکھ روپے کی امداد فراہم کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کشمیری سیلاب متاثرین کیلئے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ متاثرین کیلئے پانچ لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کریں گی۔

(جاری ہے)

کرینہ اپنی فلم ”بجرنگی بھائیجان کی شوٹنگ کیلئے آئندہ ماہ کشمیر کا دورہ کریں گی اور اس دوران وہ کشمیری سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں جاکر انہیں ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کریں گی۔

متعلقہ عنوان :