شائقین کرکٹ کا ورلڈ کپ سکواڈ میں راحت علی کو ٹیم میں شامل کرنے پر مایوسی کا اظہار

جمعرات 5 فروری 2015 14:49

شائقین کرکٹ کا ورلڈ کپ سکواڈ میں راحت علی کو ٹیم میں شامل کرنے پر مایوسی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) شائقین کرکٹ نے ورلڈ کپ سکواڈ میں جنید خان کے متبادل کے طور پر بہترین باؤلرز کی موجودگی کے باوجود راحت علی کو ٹیم میں شامل کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ بڑی حیران کن بات ہے کہ راحت علی کوآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کاحصہ بنایاگیاہے جنکی ون ڈے میں کوئی وکٹ نہیں ہے اور ون ڈے کرکٹ میں صرف4اوورکروانے والے بولرکواتنے بڑے ایونٹ کے لئے منتخب کرناافسوس ناک ہے ۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈکے خلاف میچوں میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی نے سلیکشن کمیٹی کے میرٹ کاپول کھول دیاہے ۔جبکہ بہترین باؤلرز کی موجودگی کے باوجود راحت علی کو میگا ایونٹ کے سکواڈ میں شامل کرنا حیران کن ہے ۔

متعلقہ عنوان :