50ارب روپے کمی ،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا

جمعرات 5 فروری 2015 15:12

50ارب روپے کمی ،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) 50ارب روپے کمی کے باعث نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔منصوبے کی تکمیل سے 978میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق مظفرآباد آزاد کشمیر میں ہائیڈرو منصوبہ 2008ء میں متعاررف کروایا گیا جو فنڈز کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار ہے، منصوبے کا 79فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اب تک اس پر 166ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ منصوبے کی پیداواری لاگت 274ارب روپے سے بڑھ گئی ہے، منصوبے کو 2015ء میں مکمل ہونا تھامگر فنڈز کی کمی کے باعث اس کی بروقت تکمیل ناممکن ہے جس کے باعث اب یہ 2016ء میں مکمل ہوگا ۔