گھوٹکی ،نو تعمیر موٹر وے کے راستے میں آنے والی با اثر وڈیرے کی زمین کو بچانے کیلئے سروئیر اور انجینئر نے موٹروے کا رخ موڑدیا

جمعرات 5 فروری 2015 16:09

گھوٹکی ،نو تعمیر موٹر وے کے راستے میں آنے والی با اثر وڈیرے کی زمین ..

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) گھوٹکی کے کچے کے علاقے سے گزرنے والا نو تعمیر موٹر وے کے راستے میں آنے والی با اثر وڈیرے کی زمین کو بچانے کے لیئے سروئیر اور انجینئر نے بھاری رشوت کے عوض موٹر وے کا دو کلو میٹر رخ موڑ دیا ، غیر قانونی موٹر وے کا رخ موڑنے سے غریب کاشتکاروں کے درجنوں گاؤں اور400 سے زائد گھر متاثر ہونے کا خدشہ،موٹر وے کے پرانے روٹ کی مارکنگ کو رد کر کے سروئیر اور انجینئر نے با اثر وڈیرے سے بھاری رشوت کے عوض کاغذات میں پرانے روٹ میں قبرستان اور مسجد دکھا کر جعلی کاروائی کردی،جبکہ روٹ میں کوئی قبرستان اور مسجد موجود نہیں ،متاثرہ کاشتکاروں اور خواتین کا قرآن پاک اٹھا کر موٹر وے سرویئر انجینئر کاور با اثر وڈیرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور اعلی حکام سے انصاف کی اپیل،میڈیا کی کوریج کے دوران با اثر وڈیرے کے کارندوں کا صحافیوں پر حملہ ،صحافیوں کی ٹیم پہنچنے پر مختیار کار اوبارو اور پولیس فرار.

تفصیلات کے مطابق پنجاب کو گوادر پورٹ اور کراچی سے ملانے والا نو تعمیر موٹر وے گھوٹکی کے کچے کے علاقے سے گزرنے والے روٹ میں نواحی علاقے لانگھا کے قریب سے با اثر وڈیرے نے اپنی زرعی زمین کو بچانے کے لیئے موٹر وے سرویئر اور انجینئر خرم اور شہزاد کو بھاری رشوت دے کر پرانے روٹ میں مسجد اور قبرستان دکھا کر موٹر وے کا دو کلو میٹر رخ موڑ دیا جس کی وجہ سے ایک با اثر وڈیرے کوڑو خان کی زمین کو بچانے کے لیئے غریب کاشتکاروں کے درجنوں گاؤں رب ڈنو کوری،گاؤں مہراب کوری،گاؤں اللہ یار کوری،گاؤں عبدالغفور کوری،گاؤں چوہڑ کوری،گاؤں ولی مھمد کوری،گاؤں قاسم گرگیج،گاؤں قطب مگسی گاؤں خادم مگسی اور دیگر گاؤں کے 400 سے زائد گھر متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس سلسلے میں جب میڈیا کی ٹیم کوریج کے لیئے مزکورہ علاقے مین پہنچی تو زبردستی مارکنگ کروانے والی پولیس وہاں موجود تھی اور مختیار کار اوباڑو نصیر خالتی بھی وہاں موجود تھا صحافیوں کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے کوریج کرنے کے دوران با اثر وڈیرے کورو خان کے مسلح افراد نے صحافیوں کو کوریج کرنے سے روکا اور کیمرے چھیننے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اس سلسلے مین میدیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے متاثرہ کاشتکار حاجی محمد اسماعیل ،گل بہار گرگیج،عبدالعزیز کوری،ثناء اللہ کوری،قطب مگسی،لطف مگسی،پنہل ماچھی،رپاہ ماچھی و دیگر خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کا با اثر وڈیرہ کوڑو خان اور بیٹا انجینئر عنایت اللہ گرگیج اپنی زرعی زمین بچانے کے لیئے ہم چھوٹے کاشتکاروں کی زمینیں موٹر وے کے روٹ میں غیر قانونی ڈلوا کر ہمیں برباد کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ودیرے سے موٹر وے سرویئر اور انجینئر نے بھاری رشوت کے عیوج موٹر وے کے پرانے روٹ میں مسجدیں اور قبرستان دکھا کر موٹر وے کا رخ ہم غریوں کی زمینوں کی طرف موڑ دیا ہے جس کی وجہ سے درجنوں گاؤں اور 400 سے زائد گھر متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک وڈیرے کی زمین بچانے کے لیئے سینکڑوں کاشتکاروں کی زمین برباد کر کے انسانیت کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا جا رہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اگر موٹر وے کے پرانے روٹ میں ایک بھی مسجد یا قبرستان آتا ہے تو ہم اپنی زمینیں دینے کے لیئے تیار ہیں انہوں نے قرآن پاک اٹھا کر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ انکوائری کروا کر با اثر وڈیرے کوڑو خان،خرم ،شہزاد،اور عنایت اللہ گرگیج کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :