آئی سی سی نے جدید بیٹ کے توڑ کی حکمت عملی بنالی، باﺅنڈریز وسیع کرنے کافیصلہ

جمعرات 5 فروری 2015 16:50

آئی سی سی نے جدید بیٹ کے توڑ کی حکمت عملی بنالی، باﺅنڈریز وسیع کرنے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) آئی سی سی نے جدید بیٹ کے توڑ کی حکمت عملی تیار کرلی جس کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا میں باﺅنڈریز کو انتہائی حد تک بڑھایا جائے گا۔کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن نے تسلیم کیا کہ جدید بیٹ سے کھیل کا توازن بگڑ گیا، بیٹسمین اب زیادہ فائدے میں رہتے ہیں، خراب اور مس ہٹس پر اگر چھکے لگیں تو یہ کھلی ناانصافی ہے، بیٹس کی ساخت کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹ کے مطابق رچرڈسن نے تسلیم کیا کہ جدید کرکٹ بیٹ آئی سی سی کیلئے تشویش کا باعث بن رہے ہیں جس سے خاص طور پر محدود اوورز کے فارمیٹس میں کھیل کا توازن بیٹسمینوں کے حق میں ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چیز کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے، جو کام ہم فوری طور پر کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ باﺅنڈریز کا سائز انتہائی حد تک لے جائیں، آسٹریلیا میںگراﺅنڈز بڑے ہیں جس سے ہمیںباﺅنڈریز کو 90 گز کی دوری پر لے جانے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ اب بڑے اسکورز کثرت سے دیکھنے کو مل رہے ہیں، ون ڈے میں بھی ڈبل سنچریاں عام سی بات ہوچکی ہیں، چند ماہ کے فرق سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ دوبارہ ٹوٹ چکا ہے، حال ہی میں ابراہم ڈی ویلیئرز نے صرف 31 بالز پر سنچری سکور کی۔