سینیٹر زاہد خان نے ڈرائیور تبدیل کرنے کا ریکارڈ قائم کرلیا،

مختصر عرصہ میں 24 ڈرائیور تبدیل کردئیے‘ غیر مناسب رویہ پر ایک ڈرائیور فالج کا شکار

جمعرات 5 فروری 2015 18:53

سینیٹر زاہد خان نے ڈرائیور تبدیل کرنے کا ریکارڈ قائم کرلیا،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے چیئرمین اور اے این پی کے مرکزی رہنماء سینٹر زاہد خان کے رویہ کے خلاف سینیٹ کے ڈرائیوروں نے مختصر عرصہ میں زاہد خان کے لئے 24 ڈرائیورز تبدیل کئے ہیں جبکہ زاہد خان کے رویہ کی وجہ سے ایک غریب ڈرائیور فالج کے مرض میں مبتلا ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو سینیٹ کے غریب‘ ڈرائیوروں نے بتایا کہ زاہد خان جب سے چیئرمین قائمہ کمیٹی بنے ہیں 24 ڈرائیورز تبدیل ہوچکے ہیں اور اب سینیٹ سیکرتریٹ کے ڈرائیور زاہد خان کے ساتھ نوکری کرنے پر راضی بھی نہیں ہیں ڈرائیوروں نے بتایا کہ دوران سفر زاہد خان کا ڈرائیور کے ساتھ رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہوتا ہے جس سے نالاں ہوکر کوئی بھی ڈرائیور زاہد خان کے ساتھ جانے کو تیار نہیں ہے۔

ڈرائیوروں کے گروپ نے ان لائن کو بتایا کہ زاہد خان کے رویہ بارے سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔