پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔ اب آزاد کشمیر پی پی پی کے تمام ممبران اسمبلی کو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفے دے دینے چاہئیں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

جمعرات 5 فروری 2015 19:22

پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔ اب آزاد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن میں پی پی پی کے پارلیمانی بورڈ کا میں بطور چیئرمین تھا جس سے مستعفی ہوتا ہوں۔ اب آزاد کشمیر پی پی پی کے تمام ممبران اسمبلی کو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفے دے دینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے یوم یکجہتی تقریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ استعفی سپیکر کو دینا چاہئے تھا لیکن عمران خان کو دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے ممبران اسمبلی میری جوتیوں کے عوض یہاں پہنچے ہیں اب انہیں غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وزارتوں سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :