کراچی پولیس نے کالعدم تنظیموں کے بینرزاوروال چاکنگ ختم کرنے کے لیے نشے کے عادی افراد کی خدمات حاصل کرلیں

جمعرات 5 فروری 2015 19:27

کراچی پولیس نے کالعدم تنظیموں کے بینرزاوروال چاکنگ ختم کرنے کے لیے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) کراچی پولیس نے کالعدم تنظیموں کے بینرزاوروال چاکنگ ختم کرنے کے لیے نشے کے عادی افراد کی خدمات حاصل کرلی ہیں، مختلف علاقوں میں رات گئے کالعدم تنظیموں کے بینرز اور وال چاکنگ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی جانب سے شہر بھرمیں کالعدم تنظیموں کے بینرز اوروال چاکنگ خٹم کرنے کی ہدایت کی گئیں تھیں جس کے بعد پولیس نے آدھی رات کو یہ وال چاکنگ اور بینرز اتارنے کیلئے ہیروئنچیوں کی خدمات حاصل کرکے انہیں کام پر لگادیا ہے یہ ہیروئنچی اب پیسے اور ٹوکن ملنے کی خوشی میں رنگ کی بالٹی لیے لئے شہر کے مختلف علاقوں گھوم رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :