ہنگو،پولیٹیکل انتظامیہ نے قیدی کے فرار ہونے پر 11کرم لیویز اہلکاروں کومعطل کر کے حراست میں لے لیا

جمعرات 5 فروری 2015 21:03

ہنگو،پولیٹیکل انتظامیہ نے قیدی کے فرار ہونے پر 11کرم لیویز اہلکاروں ..

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء) کرم ایجنسی پولیٹیکل انتظامیہ نے دوران ڈیوٹی ایک قیدی کے فرار ہونے پر 11کرم لیویز اہلکاروں کومعطل کر کے زیر حراست لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرم ایجنسی کے علاقہ پاراچنار جیل سے ایک کرم لیوی صوبیدار سمیت 10کرم لیویز اہلکاروں کے زریعے 18قیدیوں کو بنوں سنٹرل جیل منتقل کر رہے تھے کہ ہنگو کے علاقہ دلن کے مقام پر قیدیوں اور کرم لیویز کے مابین ہاتھاپائی ہوئی تھی جس کے بعد 3قیدی فرار ہو گئے جس میں 2قیدیوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کے بعد جمعرات کے روز پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی امجد علی خان نے دوران ڈیوٹی ایک قیدی فرار ہونے پر ایک کرم لیوی صوبیدار بشیر سمیت 10کرم لیویز اہلکاروں کو معطل کر کے زیر حراست لے لیاہے اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ فرار قیدی کی تلاش جاری ہے اور بہت جلد اس کو گفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :