انجری کے باعث حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ملتوی

جمعرات 5 فروری 2015 23:31

انجری کے باعث حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ملتوی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ انجری کے باعث آئندہ تین سے چار روز کے لیے ملتوی ہوگیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق حفیظ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ملتوی ہونے سے حفیظ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی باؤلنگ نہیں کرپائیں گے۔حفیط کا دوسرا آفیشل ٹیسٹ کل برسبین میں ہونا تھا۔محمدحفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر گزشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ کےخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران اعتراض اٹھایا گیا تھا۔بعدازاں برطانیہ کی لف بروہ یونیورسٹی میں معائنے کے بعد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو ٖغیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔