وزیراعظم نوازشریف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

جمعہ 6 فروری 2015 11:29

وزیراعظم نوازشریف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس دوران آرمی چیف نے وزیراعظم نواز شریف کو ضرب عضب میں کامیابیوں اور تازہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارنہ اموراور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد کے حوالے سے آرمی چیف کو آگاہ کیا۔