سینٹ الیکشن میں سرپرائز سامنے آئیں گے،سیاست میں دشمنی نہیں ہوتی:شرجیل میمن

جمعہ 6 فروری 2015 11:36

سینٹ الیکشن میں سرپرائز سامنے آئیں گے،سیاست میں دشمنی نہیں ہوتی:شرجیل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن میں بہت سرپرائز سامنے آئیں گے ،سیاست میں دشمنی نہیں ہوتی اسی لیے تو ایم کیو یم سے بات چیت جاری ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کیخلاف سابق صدر پر ویز مشرف کے ارد گرد جمع ہونے والوں کو مایوسی ہو گی اور اگر وفاق سے اجازت مل گئی تو ترجیحی طور پر وہ بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں اورسینیٹ الیکشن میں بہت سے سرپرائز سامنے آئیں گے،سیاست میں دشمنیاں نہیں ہوتیں اس لئے ایم کیو ایم سے بھی بات جاری ہے اور اگر ایم کیو ایم کوئی الزام لگاتی ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات نہ کئے جائیں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی سرگرمیوں پر نظر ہے ان کی ترجیح سیاست نہیں بلکہ ملک سے باہر جانا ہے اور اگر وفاق پرویز مشرف کو اجازت دیتا ہے وہ باہر چلے جائیں گے جس کے بعد ان کے اردگرد جمع ہونے والوں کو مایوسی ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کی توجہ امن و امان کے قیام پر ہے اور اس حوالے سے ریپیڈ رسپانس فورس تشکیل دی گئی ہے اور پولیس ملازمین تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کردی گئی ہے جبکہ محکمہ پولیس میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہورہی ہیں اور اگر کسی کا کریمینل ریکارڈ موجود ہے تو نام فراہم بتایا جائے یا عدالت چلے جائیں۔

متعلقہ عنوان :