پاکستانی ٹیم سعید اجمل کی غیر موجودگی میں بغیر انجن کی گاڑی ہے :سنیل گواسکر

جمعہ 6 فروری 2015 11:46

پاکستانی ٹیم سعید اجمل کی غیر موجودگی میں بغیر انجن کی گاڑی ہے :سنیل ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6۔فروری 2015ء )عظیم ہندوستانی بلے باز سنیل گواسکر نے پاکستانی ٹیم میں سعید اجمل کی غیر موجودگی کو انجن کے بغیر گاڑی سے تشبیہ دی ہے ۔ ایک ہندوستانی خبر رساں ادارے نے ورلڈ کپ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی پروگرام میں اپنے پینل میں شامل ماہرین سنیل گواسکر اور این چیپل سے مختلف سوالات کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گواسکر نے سعید اجمل کے بغیر پاکستانی ٹیم کو بغیر انجن کے گاڑی اور این چیپل نے بغیرٹاپنگ کے آئس کریم قرار دیا ۔

ایک اور سوال کے جواب میں چیپل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ان کی یادگار اننگز 1992ء کے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں انضمام الحق کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف 37گیندوں پر 60رنز کی دھواں دھار اننگز ہے ، انضمام نے اس اننگز کی مدد سے کیویز سے جیتی بازی چھین لی تھی ۔ اس موقع پر گواسکر او ر چیپل نے ورلڈ کے لیے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیا جبکہ ان دونوں کے خیال میں میگا ایونٹ میں بدترین کاکر دگی ویسٹ انڈیز کی رہے گی ۔