حکومت نے زخمی طالب علم احمد نواز کو لندن علاج کیلئے ویزہ فراہم کر دیا

جمعہ 6 فروری 2015 13:27

حکومت نے زخمی طالب علم احمد نواز کو لندن علاج کیلئے ویزہ فراہم کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے زخمی طالب علم احمد نواز کو ویزے دے دیا ہے تین روز میں علاج کے لئے لندن بھجوا دیا جائیگا،جمعہ کے روز وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک پشاور میں آرمی پبلک سکول حملے میں زخمی ہونے والے احمد نواز کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی ۔اس موقع پر مصدق ملک نے احمد نواز اور ان کی فیملی کے ویزے احمد نواز کے والد کے حوالے کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو لندن میں علاج کے لئے ویزہ دے دیا ہے اور تین روز میں احمد نواز کو لندن بھجوا دیا جائیگا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ویزہ کی مدت بڑھائی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد نواز کا علاج کرا نا حکومت کی ذمہ دار ہے ،احمد نواز کے علاج میں کوئی تاخیر نہیں کریں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت پرعزم ہے اور انشاء اللہ جلد ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :