گوجرانوالہ: فون پر بات نہ کرنے کی رنجش میں نوجوان نے خالہ زاد سے بدلہ لے ڈالا

جمعہ 6 فروری 2015 14:42

گوجرانوالہ: فون پر بات نہ کرنے کی رنجش میں نوجوان نے خالہ زاد سے بدلہ ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) گوجرانوالہ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاوٴن میں واقعہ فرید ٹاوٴن میں فون پر بات نہ کرنے کی رنجش میں نوجوان نے اپنی خالہ زاد کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یاسر عرفات نے اپنی اکیس سالہ خالہ زاد صباء کو اس وقت اغوا کیا جب وہ بازار جا رہی تھی ۔

(جاری ہے)

اغوا کے بعد ملزم نے صباء کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کیا جس پر صباء کی حالت غیر ہو گئی اور ملزم اسے گھر سے باہر پھینک کر فرار ہو گیا۔

صباء کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ملزم ہمارا قریبی رشتہ دار ہے اور صباء کو فون پر بات کرنے کے لیے تنگ کرتا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر سیٹلائٹ ٹاوٴن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ صباء کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔