شر میلا فاروقی بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار

جمعہ 6 فروری 2015 16:02

شر میلا فاروقی بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء) سندھ اسمبلی سیاسی ہنگامہ آرائی، اراکین کے واک آوٴٹ اور ہیجان انگیزی کے لیے مشہور ہے لیکن آج سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی شادی کا چرچا رہا۔

(جاری ہے)

پورے ایوان میں شرمیلا فاروقی کی شادی کی تقریبات کے کارڈ تقسیم کیے گئے ۔ جن میں مہندی، محفل موسیقی، رخصتی سمیت دیگر تقاریب کے کارڈز بھی موجود تھے۔