دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤن جاری

جمعہ 6 فروری 2015 16:26

دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤن جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء)صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے، باٹا پور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ایس پی کینٹ ندیم کھوکھر نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

06فروی 2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس فورس کو سرچ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہر روز سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جس میں درجنوں لوگ حراست میں لے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نہ صرف پولیس بلکہ ہمارے ساتھ پاک افواج بھی شانہ بشانہ موجود ہے، دہشت گردی ملک میں ناسور کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور اس ناسور سے پوری قوم کو مل کر ختم کرنا ہو گا۔