کرس گیل نے آئی سی سی کی بلے کو چھوٹا کر نے کی تجویز کی شدید مخالفت کردی

جمعہ 6 فروری 2015 16:29

کرس گیل نے آئی سی سی کی بلے کو چھوٹا کر نے کی تجویز کی شدید مخالفت کردی

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے بلے کے وزن کو گھٹانے کی شدید مخالفت کی ہے۔ کرس گیل کا کہناتھا کہ بڑے لڑکے کو بڑے بلے کی ضرورت ہوتی ہے، گیل کاکہناتھا کہ لوگ کہتے ہیں کرکٹ بیٹسمین کا کھیل بن گیاہے لیکن بولر بھی زیادہ باصلاحیت بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کرکٹ بلے کو چھوٹاکرنے کی تجویز پر سابق کھلاڑیوں نے بھی تنقید کی ہے ،آسٹریلیا کے سابق اسٹاربولر بریٹ لی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں کرس گیل اور ڈیوڈ وارنرکے بڑے بیٹ استعمال کرنے کی حمایت کرتاہوں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ سن نے کہاتھا کہ ورلڈکپ میں کرکٹ بلے کی جسامت کو چھوٹاکرکے مقابلے کو برابری کی سطح پرلانے کی کوشش کی جائے گی۔