علامہ اورنگزیب فاروقی سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹنڈوالہیار میں احتجاجی دھرنا،

حکومت سندھ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ،نام نہاد سول سوسائٹی اسی گیم پلان کا حصہ ہے،محمد سکندر شاہ

جمعہ 6 فروری 2015 18:24

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) علامہ اورنگزیب فاروقی سے اظہار یکجہتی اور کراچی میں اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ کے خلا ف اہلسنت یوتھ ونگ کی جانب سے میرواہ روڑ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا کہ کراچی میں بیرونی فنڈنگ پر گھناؤنی سازش کی جارہی ہے سول سوسائٹی کے نام پر ایک مخصوص ٹولہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے پاکستان کی سول سوسائٹی فرقہ واریت سے نفرت کرتی ہے لیکن جبران ناصر اور خرم زکی جیسے ملک دشمن عناصر سول سوسائٹی کے نام پر ملک میں فرقہ واریت کے ناسور کو پھیلا رہے ہیں ایسے لوگ ملک اور قوم کے کسی صسورت خیر خواہ نہیں ہو سکتے کراچی میں میں ایک دن میں اہلسنت والجماعت کے 5کارکنان اور ذمہ داروں کا ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا لیکن نام نہاد سول سوسائٹی ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے مطالبے کے بجائے علامہ اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہے جس سے ان کے ناپاک عزائم واضح ہو چکے ہیں کراچی پولیس نے نام نہاد سول سوسائٹی کو گرفتار کر کے اپنی ذمہ داری پوری کی لیکن سیاسی دباؤ پر ان فرقہ پرستوں کو پھر سے رہا کر دیا گیا جس کی وجہ سے کراچی میں بد امنی اور نفرت پھیلنے کا اندیشہ ہے حکومت سندھ کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں نام نہاد سول سوسائٹی اسی گیم پلان کا حصہ ہے اس موقع پر مولانا عمران فتح ،مولانا اصغرتھیبو ، کلیم اللہ خان قائم خانی ،محمد اسحاق منگریو، حاجی ذیشان قائم خانی ، مولانا کاشف حنفی ، مفتی کریم اللہ انقلابی ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :