اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ا لیکشن ٹریبونل میں پیش ہونے کر بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ

جمعہ 6 فروری 2015 20:05

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ا لیکشن ٹریبونل میں پیش ہونے کر بیان ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ا لیکشن ٹریبونل میں پیش ہونے کر بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔ سردار ایاز صادق کیخلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی عذر داری دائر کر رکھی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سردار ایاز صادق کی طرف سے بیان تیار کر لیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں کی، الزامات غلط اور حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاں دھاندلی کا الزام ہے ان پولنگ اسٹیشنز پر عمران خان کو اکثریت حاصل ہے۔ ایازصادق کے مطابق انتخابی عذر داری کے ساتھ منسلک دستاویزات جعلی ہیں جو قانونی حیثیت نہیں رکھتیں۔ عذر داری کے ساتھ گواہان کی بھی کوئی فہرست منسلک نہیں۔اسی طرح انتخابی عذر داری کے ساتھ منسلک بیان حلفی الزامات کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ سردار ایاز صادق اپنے بیان میں پٹیشن خارج کرنے کی استدعا کریں گے۔