عورت مگر جنیاتی لحاظ سے مرد خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

ہفتہ 7 فروری 2015 11:23

عورت مگر جنیاتی لحاظ سے مرد خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) ہیلے ہینز (Hayley Haynes) عورت مگر جنیاتی اعتبار سے مرد ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں پیدائشی طور پررحم اور بیض نالی (Fallopian tube) نہیں ہیں۔اس بیماری کو Androgen insensitivity syndrome کہا جاتا ہے۔ 28 سالہ ہینز کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسے ممکن بنانے کے لیےڈاکٹروں نے پہلے ہینز کو مصنوعی رحم لگایا پھر آئی وی ایف (ایسا عمل جس میں لیبارٹری میں انڈے کو سپرم کے ساتھ ملا کر پھر رحم میں رکھا جاتا ہے) کے ذریعے، اس مصنوعی رحم سے جڑواں بچوں کی پیدائش ممکن ہوئی۔

ہینز کا کہنا تھا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ ماں بھی بن سکتی ہے۔ اسے سب سے زیادہ احساس کمتری اسی بات کا تھا۔ ہینز کے ٹریٹمنٹ پر 10500 پاؤنڈ کا خرچ آیا ہے جسے انہوں نے مختلف لوگوں سے جمع کیا۔ اس طریقہ علاج میں کامیابی کا چانس صرف 60 فیصد تھا مگر ہینز کے ہاں ایک نہیں دوبچوں ایوری اور ڈارسی پیدا ہوئے۔

متعلقہ عنوان :