24 گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ کوکیز بیچنے کا ورلڈ ریکارڈ

ہفتہ 7 فروری 2015 11:24

24 گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ کوکیز بیچنے کا ورلڈ ریکارڈ

فونکس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) ایریزونا کی ایک گرل سکاؤٹ کونسل نے 24 گھنٹے میں 335،000 ڈالر کی کوکیز فروخت کرنے کے بعد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا ریکارڈ درج کرانے کے لیے درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

گرل سکاؤٹ کونسل کے اہلکاروں کا کہنا ہے سپرباؤل کے دوران 600 سکاؤٹس نے سیاحوں کو 30 جنوری دن 3 بجے سے 31 جنوری دن 3 بجے تک 335،000 ڈالر کی کوکیز فروخت کیں۔ اہلکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کوکیز کو فروخت کرنے کے حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں تاہم گینیز بک نے کہا تھا کہ ریکارڈ اس وقت درج کیا جائے گا جب کوئی 75،000 مالیت کی کوکیز فروخت کرے گا۔ گرل سکاؤٹ کونسل کے اہلکاروں کا کہنا ہے مستقبل قریب میں کوئی ہمارا قائم کیا ہوا یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکے گا۔