رنگیلا کی فنی خدمات کے اعتراف میں سرکاری سطح پر ” رنگیلا ایوارڈ “ کا اجراء کیا جائے ‘ افتخار ٹھاکر

ہفتہ 7 فروری 2015 11:32

رنگیلا کی فنی خدمات کے اعتراف میں سرکاری سطح پر ” رنگیلا ایوارڈ “ کا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہاہے کہ شہنشاہ ظرافت رنگیلا جیسے عظیم فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ، انہوں نے اپنی خوبصورت اور بے ساختہ اداکاری سے پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنگیلا نہ صرف باصلاحیت اداکار تھے بلکہ ایک اچھے گلوکار بھی تھے جنہوں نے لاتعداد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔

میں ان کی اداکاری اور شخصیت سے بڑا متاثر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ رنگیلا اچھے پروڈیوسر کے ساتھ انتہائی نفیس انسان بھی تھے جو سینئرز اور جونیئرز تمام لوگوں سے بڑی محبت سے پیش آتے تھے ۔ حکومت وقت رنگیلا کی فنی خدمات کے اعتراف میں سرکاری سطح پر ” رنگیلا ایوارڈ “ کا اجراء کرے تاکہ ان کے فن کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے ۔