مرلی دھرن نے ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہد آفریدی کو پاکستان کا اہم مہرہ قراردیدیا

ہفتہ 7 فروری 2015 11:39

مرلی دھرن نے ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہد آفریدی کو پاکستان کا اہم مہرہ ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن نے ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہد آفریدی کو پاکستان کا اہم مہرہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آل راؤنڈرآسٹریلیا و نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں میں انھوں نے کہا کہ آل راؤنڈرآسٹریلیا و نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے،اس کے پاس بطور اسپنر اچھی ورائٹی موجود جبکہ تیز گیند کسی بھی حریف بیٹسمین کیلئے بڑا خطرہ ہوتی ہے،اس پر وکٹوں کے سامنے بیٹسمینوں کو اپنا پیڈ ہٹانے کی مہلت بھی نہیں ملتی، آفریدی اور یاسر کو اپنے فاسٹ بولرز سے بھی خاطرخواہ مدد درکار ہوگی۔

مرلی دھر نے کہا کہ آفریدی اس سے قبل کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی دلانے میں بھی کامیاب رہا، 1999 میں فائنل کھیلنے والی ٹیم میں بھی وہ شامل رہا تھا، انھوں نے کہا کہ سپنر یاسر شاہ اس مرتبہ 1992 میں مشتاق احمد کی طرح پاکستان کیلئے کارنامے انجام دے سکتا ہے،کوالٹی لیگ اسپنر کے پاس کامیاب ہونے کی صلاحیت ہے، وہ گیند کو اسپن کرنا جانتا اورآسٹریلیا کی باؤنسی وکٹوں سے اسے مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :