حفیظ کو فٹ ہونے میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں ‘ورام اپ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی

ہفتہ 7 فروری 2015 11:41

حفیظ کو فٹ ہونے میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں ‘ورام اپ میچ میں شرکت مشکوک ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے وارم اپ میچ میں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہوگئی، پاکستانی آل راوٴنڈر کو فٹ ہونے میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں، قومی ٹیم 9 فروری کو بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے، جنید ان فٹ ہوکر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں، سعید اجمل بھی نہیں، محمد عرفان، وہاب ریاض اور صہیب مقصود کی فٹنس سے متعلق بھی خبریں گرم ہیں۔

پروفیسر کے حوالے سے اْمید تھی کہ وہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرکے کچھ دکھ کم کریں گے تاہم ایسا ہوتا بھی دکھائی نہیں دیتا، ٹیم ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی آل راوٴنڈر فٹنس مسائل سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے ان کی پہلے وارم اپ میچ میں شرکت کا امکان کم ہے۔آئی سی سی ذرائع کے مطابق پاکستانی آل راوٴنڈر کا ٹیسٹ اب برسبین میں 12 فروری کو لیا جائیگا۔