عالمی کپ میں پاکستان انڈین ٹیم کیلئے خطرہ نہیں ‘ محمد اظہر الدین
ہفتہ 7 فروری 2015 11:42
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ عالمی کپ میں پاکستان انڈین ٹیم کے لیے خطرہ نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اظہرالدین نے کہا کہ انڈیا کا پاکستان کے خلاف بہترین ریکارڈ مصباح الحق الیون کے ذہنوں میں ہوگا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے، ہم پاکستان سے ورلڈ کپ میں کبھی نہیں ہارے اور یہ سب کے ذہنوں میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم اچھی ہے اور اگر انہوں نے بہتر کھیل پیش کیا تو پاکستانی ٹیم انڈیا کے لیے خطرہ نہیں بنے گی۔تاہم 51 سالہ سابق کرکٹر نے کہاکہ انڈیا کو جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کے خلاف اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انڈین ٹیم میں ٹیلنٹ ہے تاہم ٹیم کیسا کھیلے گی اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ٹیم خود کو مختلف صورت حال میں کیسے ایڈجسٹ کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.