ریلوے ٹریک پر دھماکہ

ہفتہ 7 فروری 2015 12:19

ریلوے ٹریک پر دھماکہ

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2015ء) سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب ڈمبولی کے مقام پر نا معلوم افراد نے ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے سے ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہو گیا۔ دھماکہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بختیار آباد سے دو کلو میٹر سبی کی جانب ڈمبولی کے پاس شر پسندوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث ٹریک کا دو کلو میٹر کا حصة تباہ ہو گیا اور ٹرینوں کی آمدو رفت کا سلسلہ رک گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریلے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمدو رفت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے جن کے تحت ٹریک کی مرمت کے لیے چوبیس گھنٹے کام جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :